کرم چار سو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
نظر باوضو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Karam chaar soo hai, jidhar dekhta hoon
Nazar bawazu hai, jidhar dekhta hoon
مری بزم میں تیرا سکہ رواں ہے
تری گفتگو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Meri bazm mein tera sikka rawan hai
Teri guftagu hai, jidhar dekhta hoon
نہیں مجھ سے ہوتا جدا میرآقاؐ
مرے روبرو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Nahi mujh se hota juda Meeraaqa
Mere roobaru hai, jidhar dekhta hoon
بنائے گئے سب جہاں تیری خاطر
تری جستجو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Banaye gaye sab jahan teri khatir
Teri justuju hai, jidhar dekhta hoon
نگاہیں جسے اہلِ محشر کی ڈھونڈیں
وہ غمخوار تو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Nigahen jise ahl-e-mahshar ki dhoondein
Woh ghamkhwar to hai, jidhar dekhta hoon
ہوا عشق جس کا مقدر ظہوریؔ
وہی سرخرو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
Hua ishq jis ka muqaddar Zahoori
Wohi surkhro hai, jidhar dekhta hoon
Share This Naat
Share with friends and family
کرم چار سو ہے، جدھر دیکھتا ہوں
محمد علی ظہوری
Related Naats
naat
غم دیاں وا ورولیاں نے جند نمانی گھیر لئی
عبدالستار نیازی
naatشجر و برگ و حجر شمس و قمر دم یہ ان کا ہی بھرا کرتے ہیں
سید آل رسول حسنین میاں برکاتی نظمی
naatجِتھوں جگ رُشنائی لیندا اے جتھے فجر تمام نہ ہوندی اے
محمد علی ظہوری
naatکوئی مثل مصطفےٰ کا کبھی تھا نہ ہے نہ ہوگا
سید صبیح الدین صبیح رحمانی