Loading...
naat

اوج ہم خواب کا بھی دیکھیں گے

اوج ہم خواب کا بھی دیکھیں گے قسمتِ باصرہ بھی دیکھیں گے
Ooj hum khwab ka bhi dekhenge Qismat-e basira bhi dekhenge
جب سنیں گے اذان طیبہ میں شوکتِ سامعہ بھی دیکھیں گے
Jab sunenge azan e taiba mein Shaukat-e samia bhi dekhenge
چھو کے جالی لبوں سے روضے کی عظمتِ لامسہ بھی دیکھیں گے
Chhoo ke jali labon se roze ki Azmat-e lamsa bhi dekhenge
پی کے زمزم جلو میں روضے کے شامہ و ذائقہ بھی دیکھیں گے
Peeke zam zam jalo mein roze ke Shama o zaiqa bhi dekhenge
راستہ دیکھ لیں مدینے کا خلد کا راستہ بھی دیکھیں گے
Rasta dekh lein madine ka Khuld ka rasta bhi dekhenge
ابتدا لائی ہے مدینے میں عشق کی انتہا بھی دیکھیں گے
Ibtida layi hai madine mein Ishq ki inteha bhi dekhenge
ہے مواجہ حضورؐ کا دیکھا جلوۂ مصطفیٰؐ بھی دیکھیں گے
Hai muwajjah huzoor ﷺ ka dekha Jalwa-e Mustafa ﷺ bhi dekhenge
لا الہ سے الہ کو پہنچے ہیں نورِ صلِّ علیٰ بھی دیکھیں گے
La ilaha se Ilah ko puhnche hain Noor-e salli ala bhi dekhenge
لب پہ ان کا درود رہتا ہے کہ کے ان کی ثنا بھی دیکھیں گے
Lab pe un ka darood rehta hai Keh ke un ki sana bhi dekhenge
خاکِ طیبہ کو چوم کر طاہرؔ دردِ دل کی دوا بھی دیکھیں گے
Khaak e taiba ko choom kar Tahir Dard-e dil ki dawa bhi dekhenge

Share This Naat

Share with friends and family

Noor-e-Sukhan

اوج ہم خواب کا بھی دیکھیں گے

پروفیسر محمد طاہر صدیقی