Loading...
naat

کبھی وہ گُنبدِ خضرٰی مدینے جا کے دیکھیں گے

کبھی وہ گُنبدِ خضرٰی مدینے جا کے دیکھیں گے مرے مولا نے گر چاہا مدینے جا کے دیکھیں گے
Kabhi woh Gunbad-e-Khazrā Madeene ja ke dekhenge Mere Maula ne gar chaha Madeene ja ke dekhenge
تمنّا ہے مدینے کی ، مُقدّر گر ہوا یاور خوشی کا وہ حَسیں لمحہ مدینے جا کے دیکھیں گے
Tamanna hai Madeene ki, Muqaddar gar hua yāwar Khushi ka woh hasin lamha Madeene ja ke dekhenge
جسے دیکھا تصوّر میں ،اُسے پھر سر کی آنکھوں سے مرے سرکار کا روضہ مدینے جا کے دیکھیں گے
Jise dekha tasavvur mein, use phir sar ki aankhon se Mere Sarkar ka roza Madeene ja ke dekhenge
جہاں دن رات آتے ہیں ، فرشتے آسمانوں سے سو آنکھوں سے وہی خطّہ مدینے جا کے دیکھیں گے
Jahan din raat aate hain, farishte aasmanon se So aankhon se wohi khitta Madeene ja ke dekhenge
فروزاں ہے زمیں پر جو ترے نعلَین کے صدقے اُسی جنّت کا پھر جلوہ مدینے جا کے دیکھیں گے
Ferozan hai zameen par jo tere nalain ke sadqe Usi jannat ka phir jalwa Madeene ja ke dekhenge
جہاں کا ایک سجدہ بھی کیا ہو گویا جنّت میں تو جنّت کا وہی رستہ مدینے جا کے دیکھیں گے
Jahan ka ek sajda bhi kiya ho goya jannat mein To jannat ka wohi rasta Madeene ja ke dekhenge
دیا اِذنِ حضوری تو مواجہ پر کھڑے ہو کر سُنہری جالیاں آقا ! مدینے جا کے دیکھیں گے
Diya izn-e-huzoori to muvaja par khade ho kar Sunehri jailiyan Aqa! Madeene ja ke dekhenge
بڑا ہے دیدنی لوگو ! ادب اہلِ مدینہ کا سوآنکھوں سے ادب اُن کا مدینے جا کے دیکھیں گے
Bara hai deedni logo! Adab Ahl-e-Madina ka So aankhon se adab un ka Madeene ja ke dekhenge
جلیل آئیں گے وہ لمحے ، کبھی تو زندگانی میں کہ منظر پھر مدینے کا مدینے جا کے دیکھیں گے
Jaleel aayenge woh lamhe, kabhi to zindagani mein Ke manzar phir Madeene ka Madeene ja ke dekhenge

Share This Naat

Share with friends and family

Noor-e-Sukhan

کبھی وہ گُنبدِ خضرٰی مدینے جا کے دیکھیں گے

حافظ عبدالجلیل