حافظ مظہر الدین - معروف شاعر و مصنف
حافظ مظہر الدین - معروف شاعر و مصنف
تعارف
حافظ محمد مظہر الدین مظہر (1914 – مئی 1981) عصر حاضر کے مشہور نعت گو شاعر اور ادیب تھے جنہیں ’’حسان العصر‘‘ کہا جاتا ہے۔ آپ کی ولادت ست کوہا، امرتسر (ہند) میں ہوئی۔ آپ ایک دینی اور علمی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کے والد مولانا نواب الدین ’’فاتح قادیان‘‘ کے لقب سے مشہور تھے۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
حافظ مظہر الدین نے بچپن میں قرآن پاک حفظ کیا۔ ابتدائی تعلیم صوفی عبدالرزاق رامپوری سے حاصل کی اور بعد ازاں دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم حزب الاحناف لاہور سے علوم اسلامیہ کی تکمیل کی۔ 1929ء میں آپ نے خواجہ سراج الحق کرنالی کے دست مبارک پر بیعت کی اور بعد ازاں خلافت کا شرف پایا۔
ادبی خدمات
آپ ایک بلند پایہ عالم دین، شاعر اور کالم نگار تھے۔ آپ کے مضامین روزنامہ کوہستان اور ندائے ملت میں شائع ہوتے رہے۔ آپ کی نعتیں بے حد مقبول ہوئیں۔ آپ کا مشہور قومی نغمہ ’’میرے کشمیر۔۔۔ میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن‘‘ آپ کی پہچان بنا۔
حافظ مظہر الدین کی کتب
2013 ء میں ان کی نعتیہ کتب کو ’’کلیات مظہر‘‘ کے نام سے شائع کیا گیا۔ ہماری ٹیم اُن کی مزید کتب شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔
مشہور کلام
وفات
حافظ مظہر الدین مظہر 22 مئی 1981ء کو وفات پا گئے۔ آپ کا مزار چھتر شریف، شاہراہ مری لاہور میں واقع ہے۔